دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، گنڈا پور

0
189

اسلام آباد / پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی چیئرمین کے فیصلے کو ہر طرح سے قبول کر لیا ہے اور ہدایت پر استعفیٰ دے چکے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اگر دوبارہ وزارتِ اعلیٰ کی پیشکش کی گئی تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے اور یہ بات انہوں نے عمران خان کو بھی واضح کر دی ہے۔

گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی ہدایت پر استعفیٰ دیا اور پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے۔ انہوں نے حکومت گرانے کی کسی بھی کوشش کو سیاسی طریقے سے ناکام بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا ہمیشہ عمران خان کا مضبوط گڑھ رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس وقت کوئی پارٹی عہدہ نہیں ہے اور وہ محض کارکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔ گنڈا پور نے اپیل کی کہ سیاست میں ڈرامہ بازی سے گریز کیا جائے اور ہر معاملے کو پارٹی کی حکمتِ عملی کے تحت حل کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا