امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کو چینی خاتون کے ساتھ رومانوی تعلق چھپانے پر ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اہلکار نے اعتراف کیا کہ چینی شہری کے ساتھ تعلق رکھنے کے باوجود اس حوالے سے معلومات چھپائی، تاہم خاتون جاسوس ہونے کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔ خاتون کے والد کا تعلق کمیونسٹ پارٹی چائنا سے ہے۔
صدر ٹرمپ کے صدارتی حکمنامے کے تحت تمام ملازمین پر وفاداری لازمی ہے، اور یہ برطرفی اس پالیسی کے تحت پہلی مرتبہ عمل میں آئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے ملازمین کے لیے زیرو برداشت کی پالیسی برقرار ہے، اور رواں سال سے چین میں کام کرنے والے ملازمین کو مقامی افراد کے ساتھ رومانوی تعلقات سے روکنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔






