امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق دھماکا بک سنورٹ کے علاقے میں واقع “ایکیوریٹ انرجیٹک سسٹمز” نامی فیکٹری میں پیش آیا۔ واقعے کی تصدیق ہک مین کاؤنٹی شیرف آفس نے اپنے فیس بک پیج پر کی۔
ہک مین کاؤنٹی میئر آفس کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی وجہ یا ہلاکتوں کی درست تعداد نہیں بتائی جا سکتی۔
ہمفریز کاؤنٹی کے شیرف کرس ڈیوس نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ کچھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور متعدد افراد سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ ان کے مطابق چند جاں بحق افراد کی شناخت کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔





