شہید فلسطینی سمیت 7 صحافی عالمی پریس فریڈم ایوارڈ کیلئے نامزد

0
173

سال 2025 کے ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے سات صحافی منتخب کیے گئے ہیں۔ ان میں فلسطین کی شہید صحافی مریم ابو دقہ بھی شامل ہیں۔

یہ نامزدگیاں آزادی صحافت کے لیے غیر معمولی خدمات اور جدوجہد کے اعتراف میں کی گئی ہیں۔ ایوارڈز 24 اکتوبر کو ویانا میں انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دیے جائیں گے۔

مریم ابو دقہ اور یوکرین کی صحافی وکٹوریہ روشچینا دورانِ جنگ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئیں۔ مریم ابو دقہ کو 25 اگست 2024 کو اسرائیلی فورسز نے شہید کیا تھا۔

دیگر نامزد صحافیوں میں امریکا کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، ہانگ کانگ کے جمی لائی اور ایتھوپیا کے تسفالم والدیس شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا