برطانیہ کا شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان

0
189

برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے نئے پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے جن پر بادشاہ چارلس کا شاہی نشان نمایاں ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئے پاسپورٹس میں “ٹیوڈر تاج” شامل ہوگا، جو بادشاہ کے سرکاری نشان کا حصہ ہے۔

وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن بھی متعارف کرا دیا ہے جس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر شامل ہوں گے۔

ملکہ الزبتھ کے نشان والے پاسپورٹس اپنی میعاد ختم ہونے تک قابل استعمال رہیں گے، جبکہ 2023 سے پاسپورٹس پہلے ہی بادشاہ چارلس کے نام سے جاری ہو رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا