پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کے ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر کے تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
انہوں نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے بین الاقوامی شہرت یافتہ “سیون سمٹس چیلنج” مکمل کیا۔
اسد علی نے 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ البرس اور 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا سر کی۔
2021 میں افریقا کی چوٹی کیلیمنجرو اور 2022 میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ ڈینالی کو فتح کیا۔
2023 میں ایشیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد رواں سال انٹارکٹیکا کی ماؤنٹ وِنسن بھی سر کی۔





