گندم کے کاشتکاروں کیلئے 58 ارب کے امدادی پیکیج کا اعلان

0
181

کراچی: سندھ حکومت نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے 58 ارب روپے کا پیکیج اعلان کیا ہے، جس سے ایک سے 25 ایکڑ زمین رکھنے والے تقریباً 4 لاکھ 11 ہزار کاشت کار مستفید ہوں گے۔

صوبائی حکومت کے مطابق ہر ایکڑ گندم پر 24 ہزار 700 روپے امداد دی جائے گی اور یہ رقم کاشت سے پہلے براہِ راست فراہم کی جائے گی۔

سندھ میں گندم کے موجودہ ذخائر 1.385 ملین میٹرک ٹن ہیں اور اوپن مارکیٹ میں قیمت 9 ہزار روپے فی 100 کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔

وفاق سے 2 سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے اور نئی ویٹ ریلیز پالیسی میں 84 ارب روپے سبسڈی کے ذریعے آٹے کی قیمت مستحکم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت سردار بخش مہر نے کہا کہ کاشت کاروں کو مالی مشکلات سے نکالنا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ مانیٹرنگ کمیٹی کے ذریعے امداد کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا