اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 6 روزہ دورے کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر خزانہ عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا شامل ہیں۔
محمد اورنگزیب مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ اور سرمایہ کاری بینکوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور عالمی فورمز میں پاکستان کی معاشی ترقی کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔
اس کے علاوہ وہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، G24 اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا و پاکستان (MENAP) پلیٹ فارم پر کلیدی خطاب کریں گے اور عالمی میڈیا کے ساتھ انٹرویوز بھی دیں گے۔





