افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے: وزیراعظم

0
210

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے فوری طور پر روکے۔

وزیراعظم نے پاک فوج کی مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہادرانہ قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف افغان جارحیت کا جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس تباہ کرکے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

شہبازشریف نے واضح کیا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ پاک فوج نے ہمیشہ بیرونی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے متعدد بار افغانستان کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کی موجودگی اور سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے جو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ افغان نگران حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کے استعمال میں نہ آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا