لاہور: شہر میں فضائی آلودگی کی سطح آج بھی صحت کے لیے مضر قرار دی جا رہی ہے، خاص طور پر حساس افراد کے لیے صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
اسموگ کی نگرانی اور پیشگوئی کرنے والے سسٹم کے مطابق صبح کے ابتدائی اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 175 تک پہنچا، جبکہ دن بھر کی اوسط سطح 155 رہنے کا امکان ہے۔
کم ہوا کی رفتار (1 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ)، نمی میں اضافہ اور بارش نہ ہونے کے باعث آلودگی کے بکھراؤ میں کمی متوقع ہے۔
رات 9 سے 11 بجے کے دوران فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجوہات ٹریفک میں اضافہ، ایندھن کا زیادہ استعمال اور درجہ حرارت میں کمی ہیں۔ دن کے اوقات میں آلودگی میں کچھ بہتری آئے گی، تاہم رات گئے صورتحال دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔
حکومتی موقف
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت قوانین بنا سکتی ہے مگر ان پر عمل درآمد معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔





