سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

0
127

اسلام آباد : رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن، سینیٹر حافظ عبدالکریم، سینیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی اور رابطہ عالم اسلامی کے کنٹری ہیڈ سعد مسعود الحارثی بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اپنے 6 روزہ دورے کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا