کراچی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار بحری جہاز لنگرانداز

0
344

کراچی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز “ایم ایس سی مِکول” کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہو گیا۔ یہ جہاز 400 میٹر طویل ہے اور 24 ہزار سے زائد ٹی ای یو کنٹینرز اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واحد گہرے پانی کے ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان نے اس جہاز کو برتھ کیا، جو پاکستان کے لیے بحری تجارت میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔

اس جہاز کی آمد کو عالمی شپنگ لائنز کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ بڑے جہازوں کی لنگر اندازی سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، فریٹ لاگت میں کمی، برآمدات میں مسابقت اور درآمدات میں بہتر لاگت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ہچیسن پورٹس پاکستان جدید ٹیکنالوجی، آلات اور پائیدار طریقوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کے لاجسٹک نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، جس سے پاکستان کے ایشیا، یورپ اور دیگر علاقوں کے ساتھ تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا