فٹبال میچ میں اسرائیل کو شکست، سٹیڈیم فلسطین کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا

0
211

اوسلو : فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میں ناروے نے اسرائیل کو یکطرفہ مقابلے میں 0-5 سے شکست دی۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم بارہا ‘فلسطین کو آزاد کرو’ کے نعروں سے گونجتا رہا۔

ناروے اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے اس میچ میں شائقین نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر فلسطین کے پرچم نمایاں طور پر لہرائے گئے جبکہ تماشائیوں نے سرخ رنگ کے علامتی کارڈ اٹھا کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا