غزہ :فلسطینی میڈیا کے مطابق معروف صحافی صالح الجعفراوی کو غزہ شہر کے علاقے صبرہ میں اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ نے شہید کر دیا۔
صالح الجعفراوی تباہ شدہ علاقوں کی رپورٹنگ کر رہے تھے اور مقامی ذرائع کے مطابق انہیں حالیہ دو سال کے دوران اسرائیلی فوج اور اسرائیلی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے متعدد بار دھمکیاں دی گئی تھیں۔
پولیس اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ گینگ غزہ میں حماس کی جنگ بندی کے بعد سرگرم ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کیا۔ مزید یہ کہ یہ گروہ داخل ہونے والی امداد کو قبضے میں لے کر مہنگے داموں فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں۔
صالح الجعفراوی کے قتل کے بعد غزہ میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے اداروں نے اسرائیل نواز گروہوں اور ان کے معاونین کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔






