پی ٹی آئی ارکان کے پی اسمبلی سے حلف لیا گیا

0
175

پشاور : پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفرِدی کو ووٹ دینے کے لیے حلف اٹھا لیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین کا اجلاس ہوا جس میں انہیں حلف دلایا گیا، تاکہ وہ اسمبلی میں سہیل آفرِدی کے حق میں ووٹ ڈال سکیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اراکین اس وقت وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں، جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر کے مطابق جو 9 ارکان بیرون ملک تھے وہ بھی پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین سہیل آفرِدی کو دو تہائی اکثریت سے منتخب کروائیں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد اسمبلی فلور پر تقریر کریں گے اور ان کی لائن بانی پی ٹی آئی کی پالیسی کے مطابق ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا