مردان:پہلی بار ڈینگی وائرس کا کیس، متاثرہ نوجوان جاں بحق

0
211

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں پہلی بار ڈینگی وائرس کا کیس رپورٹ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

شریف آباد، مردان کے رہائشی عدنان ولد شاہ مراد کو 30 ستمبر 2025 کو شدید بخار، جسم میں درد اور آنکھوں کے پیچھے درد کی شکایت پر مردان میڈیکل کمپلیکس لایا گیا۔ لیبارٹری رپورٹ میں ان کا این ایس ون (NS1) ٹیسٹ مثبت آیا اور پلیٹلیٹس کی تعداد 45 ہزار تھی۔

ڈاکٹروں نے عدنان کو فوری اسپتال داخل کر کے ڈینگی شاک سنڈروم کے خدشے کے پیش نظر آئی سی یو میں نگرانی کی تجویز دی، لیکن مریض نے خود کو بہتر محسوس کرتے ہوئے اسپتال سے چھٹی لے لی اور گھر واپس چلا گیا۔

اگلے دن عدنان کی حالت مزید خراب ہوگئی، اور اسے دوبارہ اسپتال لایا گیا، جہاں فوری طور پر پلیٹلیٹس کی منتقلی اور آئی سی یو میں علاج کیا گیا، مگر وہ 4 اکتوبر 2025 کو جانبر نہ ہو سکا۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں صفائی رکھیں، پانی جمع نہ ہونے دیں، اور بخار یا جسمانی درد کی صورت میں فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں، کیونکہ صوبے میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا