وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن سمٹ کے لیے شرم الشیخ روانہ

0
197

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر اور مصری صدر کی خصوصی دعوت پر غزہ امن معاہدے کے سلسلے میں 20 ملکی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ روانہ ہوگئے ہیں۔

وہ شرم الشیخ میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے منعقد ہونے والی امن سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس اس مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے جو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر صدر ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی تھیں۔

متعدد ممالک کے سربراہان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں صدر ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی، پائیدار امن اور ترقیاتی منصوبے کی حمایت کی گئی تھی۔

وزیراعظم کی اس اجلاس میں شمولیت سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سیاسی و سفارتی سطح پر مسلسل آواز اٹھا رہا ہے۔ پاکستان کو توقع ہے کہ اس معاہدے کے بعد غزہ میں جاری مظالم رُک جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا