کیمبرین پیٹرول 2025 ، پاک فوج نے گولڈ میڈل جیت لیا

0
258

راولپنڈی سے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی بین الاقوامی فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر تک ویلز میں ہوئی، جہاں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان آرمی کی ٹیم کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پوری قوم اور فوج کے لیے باعثِ فخر ہے۔ کیمبرین پیٹرول دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں شمار ہوتی ہے، اور پاک فوج نے ایک بار پھر اپنا لوہا منوایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا