لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود مقامی حکومت پنجاب 2025ء کا مسودہ قانون منظور کروا لیا۔
بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے مسلسل شور شرابہ کیا اور اجلاس کی کارروائی ٹی ایل پی تشدد کے باعث موخر کرنے کا مطالبہ کرتی رہی۔
اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، اس لیے ایجنڈا ملتوی کیا جائے۔
دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر نعرے بازی کرتے رہے اور مسودہ بل کی کاپیاں ہوا میں لہراتے رہے۔
قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے احتجاج کے باوجود بل کی منظوری دے دی، جسے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے شق وار ایوان میں پیش کیا۔






