افغان جارحیت میں شہید 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

0
300

راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں افغان جارحیت کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں وفاقی وزرا، گورنر خیبر پختونخوا، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے افغان طالبان کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف بھی ان جوانوں نے بہادری دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر جارحیت اور سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا