الیکشن کمیشن نے سرگودھا کے حلقہ پی پی 73 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بحال کر دیا ہے۔ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔
شیڈول کے مطابق امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ 24 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک متوقع ہیں۔
پی پی 73 میں ضمنی انتخاب کے لیے یکم نومبر تک عبوری فہرست جاری ہوگی، 3 نومبر تک امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے، اور 4 نومبر کو انتخابی نشانات جاری ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے سیلاب کی وجہ سے پہلے حلقے میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے تھے، جو اب بحال کر دیے گئے ہیں۔






