ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کو ہرا دیا

0
151

وشاکا پٹنم: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ نے 49.3 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے اور 232 رنز کے ہدف کو حاصل کیا۔ ٹیم کی جانب سے ٹرائیون نے 62 اور ماریزان کپ نے 56 رنز بنائے، نادین ڈی کلرک نے 37 اور وولوارڈٹ نے 31 رنز شامل کیے۔

بنگلادیش ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ شورنا اکتر 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، شرمین اختر نے 50، فرغانہ حق نے 30 اور کپتان نگار سلطانہ نے 32 رنز بنائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا