لندن: برطانیہ کے لنکن شائر میں واقع ریڈکلف ڈونکی سینکچوری کے دو غیر معمولی گدھے عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں اور گنیز ورلڈ ریکارڈز 2026 میں شامل ہو گئے ہیں۔
ڈائنامک ڈیرک دنیا کا سب سے اونچا گدھا بن گیا ہے جس کی قد 167 سینٹی میٹر (5 فٹ 5 انچ) ہے، جب کہ اس کے دوست بامبو کو سب سے لمبے کانوں والے گدھے کا ریکارڈ ملا ہے جن کے کان 35 سینٹی میٹر (ایک فٹ ایک انچ) لمبے ہیں۔
فارم کی مالک ٹریسی گارٹن کے مطابق ڈیرک امریکی میمتھ جیک سٹاک نسل کا ہے اور نرم دل، دوستانہ مزاج کا حامل ہے، جبکہ بامبو اپنی خوش مزاجی اور لمبے ریشمی کانوں کی وجہ سے زائرین کا پسندیدہ گدھا بن چکا ہے۔
یہ دونوں گدھے نہ صرف اپنی جسمانی خصوصیات کی وجہ سے بلکہ محبت اور دلکشی کے باعث سینکچوری کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے جانوروں میں شامل ہیں۔





