ایشین کپ کوالیفائرز : پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

0
45

کویت کے شہر الاردیہ میں اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ افغانستان نے میچ کے آغاز کے صرف پانچویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی، لیکن پاکستان کے مڈفیلڈر اعتراز حسین نے 29ویں منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ میچ کے باقی وقت میں دونوں ٹیموں نے متعدد کوششیں کیں، مگر کوئی اضافی گول نہ ہو سکا اور میچ کا اختتام 1-1 پر ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا پہلا میچ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں بغیر گول کے ڈرا ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا