نادرا نے شناختی ، سمارٹ کارڈز کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

0
323

اسلام آباد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اکتوبر 2025 کے لیے شناختی کارڈ اور اسمارٹ آئی ڈی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق نارمل شناختی کارڈ کی فیس 400 روپے رکھی گئی ہے جس کا پراسیسنگ وقت 15 دن مقرر کیا گیا ہے، ارجنٹ کارڈ کی فیس 1150 روپے ہوگی اور یہ 12 دن میں تیار ہوگا، جبکہ ایگزیکٹو شناختی کارڈ 2150 روپے میں 6 دن کے اندر جاری کیا جائے گا۔ اسمارٹ شناختی کارڈ کے لیے نارمل فیس 750 روپے مقرر کی گئی ہے جس کی مدتِ تیاری 31 دن ہوگی، ارجنٹ اسمارٹ کارڈ 1500 روپے میں 15 دن میں جبکہ ایگزیکٹو اسمارٹ کارڈ 2500 روپے میں صرف 9 دن میں فراہم کیا جائے گا۔ نادرا کے مطابق نئی فیسوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولت دینا اور انہیں اپنی ضرورت کے مطابق فیس اور سروس کے انتخاب کا اختیار دینا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ جن شہریوں کو فوری طور پر کارڈ درکار ہو، وہ ایگزیکٹو سروس سے چند دنوں میں شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا