حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

0
260

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 394 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، اور نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے سے کم ہو کر 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 184 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 165 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتیں رات 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی اور یہ اگلے 15 دنوں کے لیے لاگو رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا