امریکا میں بھارتی جاسوس گرفتار

0
131

امریکا میں بھارتی شہری 10 سال قید اور جرمانے کے خطرے میں ہے کیونکہ وہ امریکی دفاعی خفیہ معلومات مبینہ طور پر چین کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ورجینیا میں 64 سالہ بھارتی نژاد ایشلی ٹیلس کو حراست میں لیا گیا، جن کے گھر سے ایک ہزار سے زائد ٹاپ سیکرٹ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ یہ حساس دستاویزات اس نے امریکی حکومتی اداروں میں ملازمت کے دوران جمع کی تھیں، جب وہ محکمہ خارجہ میں مشیر تھے۔

محکمہ انصاف کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر امریکی فوجی طیاروں کی صلاحیتوں سے متعلق معلومات بھی جمع کی تھیں۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے 10 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری نے حالیہ برسوں میں چینی حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں اور گزشتہ دو ماہ میں کئی بار محکمۂ خارجہ اور دفاع کی عمارتوں میں خفیہ دستاویزات پرنٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ان کی نگرانی کے دوران شواہد کی بنیاد پر ملزم کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا