پاکستان میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

0
242

جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی فوری طور پر دیکھے گئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر بڑھ کر 4,217 ڈالر کے ریکارڈ درجے پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے لگا۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1,900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے تک پہنچ گئی۔

بدھ کے روز بھی عالمی مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جب قیمت فی اونس 58 ڈالر بڑھ کر 4,198 ڈالر تک جا پہنچی تھی۔ اس روز پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5,800 روپے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 4,972 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی مضبوطی کے باعث سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد کا رجحان محفوظ سرمایہ کاری یعنی سونے کی طرف بڑھ رہا ہے، جس سے قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا