پاکستان کا افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

0
291

پاکستان نے افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سال اب تک 93 ہزار افغان شہری ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔

موجودہ طور پر پاکستان میں تقریباً 23 لاکھ افغان شہری مقیم ہیں، جن میں 12 لاکھ سے زائد PoR کارڈ ہولڈرز شامل ہیں۔

تقریباً 7 لاکھ 37 ہزار افراد کے پاس ACC کارڈ ہے جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد کے پاس کوئی دستاویز موجود نہیں۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق رجسٹرڈ مہاجرین میں 67 فیصد کیمپس کے باہر رہتے ہیں اور 33 فیصد کیمپ یا بستیوں میں قیام پذیر ہیں۔

مہاجرین کی آبادی میں 53 فیصد خواتین اور 47 فیصد مرد شامل ہیں، اور حکومتی طور پر بغیر دستاویزات والے افراد کے خلاف کارروائی تیز کی جا سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا