پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں اسٹیج ڈرامہ ” دلا بھٹی ” پیش

0
176

اسلام آباد (طلوع نیوز ) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں اسٹیج ڈرامہ ” دلا بھٹی ” پیش کیا گیا۔جس کی ڈائریکٹر عاصمہ بٹ ، سلیمان سنی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبکہ تحریر ارشد چہال کی تھی ۔ آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے اس ڈرامہ کو سپانسر کیا۔راولپنڈی اسلام آباد کے ممتاز فنکاروں افضال لطیفی , کلیم خان ، جھلک علی ,سپنا شاہ , ارشد خان ، ممتاز خان ، شبیر شاہ , علی زیب شامل تھے ۔

تقریب کے اختتام پر عاصمہ بٹ نے ڈرامے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ دلا بھٹی پنجاب کا شیر دل جواں تھا, جس کے والد کو اکبر بادشاہ نے لگان دینے سے انکار کرنے پر ظلم کا نشانہ بنایا اور اس کے جسم کی کھال اتار کر اس میں بھوسہ بھر کر شاہی قلعہ میں لٹکا دیا گیا,

جب اس بات کا علم دلا بھٹی کو ہوتا ہے تو اپنے علاقہ کے لوگوں پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف آواز حق بلند کرتا ہے اور بادشاہ کے سپاہیوں سے لگان کی رقم لوٹ کر واپس محنتی و غریب کسانوں میں تقسیم کردیتا ہے , جس پر اس وقت کا اکبر بادشاہ دلا بھٹی کو گرفتار کر کے سولی پر چڑھا دیتا ہے۔عاصمہ اسماعیل بٹ کاکہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے تاریخی کردار دلا بھٹی پر ڈرامہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا, اس کا مقصد قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا اور پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے, تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں سے روشناس ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا