بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات

0
315

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

وزیراعظم سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی بھی موجود تھے۔

وفاقی وزراء اور صوبائی اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے، جس میں ملکی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ علاقائی و عالمی پیش رفت پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا