اسرائیل فلسطینیوں کو مرضی کی زندگی گزارنے دے، بورس جانسن

0
260

لندن: برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے غزہ جنگ بندی کو امید افزا قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو مشورہ دیا کہ فلسطینیوں کو اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنے دیا جائے۔

جانسن نے کہا کہ فلسطینی عوام کو بااختیار بنائے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا اور حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا۔

سابق وزیراعظم نے غزہ کی نئی حکومت میں حماس کو شامل نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اس اصول کو سمجھے۔

انہوں نے غزہ کی تعمیر نو اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ معاشی استحکام ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا