ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔
مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے اور ہماری سیاست گالم گلوچ یا بدتمیزی کی نہیں بلکہ جمہوریت کی سیاست ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی موجودہ صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جمہوریت کے حق میں کھڑے ہیں، 2024 اور 2018 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے اور انہیں کبھی قبول نہیں کیا۔
سربراہ جے یو آئی نے فلسطینیوں پر مظالم کی بھی مذمت کی اور یاد دلایا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔






