اسلام آباد — وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، حالانکہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور عسکری حکام بھی شریک ہیں۔
اجلاس کا واحد ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر غور کرنا ہے، اور اس سلسلے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔






