محسن نقوی اور علامہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد پر اتفاق

0
341

اسلام آباد — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بے گناہ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور انہیں رہا کیا جائے گا، جبکہ کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے پاکستان میں انتہا پسندوں اور شرپسندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدامنی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور صبر و تحمل کے فروغ کے لئے علمائے کرام کی خدمات قابل قدر ہیں اور پائیدار امن کے لیے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ دینی تعلیم کا فروغ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

علامہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ملک میں امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا