راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 06 افراد گرفتار، 02 کلو سے زائد چرس اور 38 لیٹر شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 02 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، صدر واہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 08 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔






