بچوں کے سکول بیگز روزانہ چیک ہونگے،نئی سکیورٹی ایڈوائزی جاری

0
369

راولپنڈی: پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ اور طالبات کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت اب تمام طلبہ کے اسکول بیگز کی روزانہ بنیاد پر چیکنگ لازمی ہوگی۔

محکمے نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چوکیدار اور سیکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال کریں۔

مزید بتایا گیا کہ طلبہ، اساتذہ اور اسکول عملے کو سیکیورٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسکولوں میں پستول، بندوقیں، چھریاں اور قینچیاں لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اس کے علاوہ تمام اسکولوں میں سیکیورٹی الارم سسٹم فوری طور پر فعال کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد صوبے بھر میں سیکیورٹی نظام کو فول پروف بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا