پاک افریقہ وائٹ بال سیریز میں فلیٹ پچز نہ بنانے کا فیصلہ

0
194

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلیٹ بیٹنگ پچز نہیں بنائی جائیں گی تاکہ جنوبی افریقی بیٹرز کو آسانی نہ ملے۔ کیوریٹرز کو پچز ایسی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں جن پر باولرز، خصوصاً اسپنرز کو مدد ملے۔

قومی اسکواڈ کی مشاورت جاری ہے اور اضافی اسپنر شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ بابراعظم، نسیم شاہ اور دیگر وائٹ بال اسپیشلسٹ زیر غور ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر متوازن اسکواڈ تشکیل دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 میچز 28، 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو جبکہ ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا