وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور روسی سفیر کی ملاقات، میڈیا و سیاحت میں تعاون پر اتفاق

0
185

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ پی خوروف کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، میڈیا تعاون، سیاحت کے فروغ اور ثقافتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اے پی پی اور روسی خبر رساں ادارے سپوتنک کے درمیان مفاہمتی یادداشت، اور پی ٹی وی ورلڈ و رشین ٹی وی کے درمیان تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی۔

عوامی سطح پر ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں کے تبادلے کے پروگراموں کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات عالمی سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش ہیں اور روسی سیاح یہاں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔

دونوں فریقوں نے میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں عملی شراکت داری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا