پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی:وزیراعظم

0
422

جہانیاں: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے۔

پنجاب کے شہر جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف حالیہ کامیابی افواجِ پاکستان کی جرات، بہادری اور اللہ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور سڑکوں کے منصوبے عوامی ریلیف کے لیے مکمل کیے گئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شبانہ روز محنت سے ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور بھارت کے خلاف عظیم فتح نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک شدید معاشی بحران سے دوچار تھا، گزشتہ ڈیڑھ سال میں دیوالیہ پن کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ اپنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیانت اور محنت کے ساتھ دن رات کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد میں متحد ہونا چاہیے۔ پاکستان کی ترقی ہی سب کی کامیابی ہے اور قومی خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف دفاعی میدان میں عظیم کامیابی حاصل ہوئی، غزہ میں جنگ بندی انسانیت کی بڑی خدمت ہے اور پاکستان کو اپنے کردار پر فخر ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بھی نئی گرمجوشی آئی ہے۔

آخر میں شہباز شریف نے کہا کہ آئیے مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں، مریم نواز اور ان کی ٹیم نے پنجاب میں محنت، دیانت اور خلوص کے ساتھ عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا