مشاورت مکمل، خیبرپختونخوا کابینہ کا جلد اعلان متوقع

0
220

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت مکمل ہو گئی ہے، ایک سے دو روز میں وزراء کے اعلان کا امکان ہے۔

کے پی اسمبلی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں آٹھ سے دس اہم محکموں کے وزراء کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ باقی کابینہ ارکان کے نام بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد حتمی شکل دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں نئے اور پرانے دونوں طرح کے چہرے شامل ہوں گے، وزراء کا اعلان اہم محکموں کے امور میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا