مذاکرات زیادہ پُرامید نہیں، طالبان حکومت ماضی میں بھی وعدوں سے مکر گئی تھی، اعزاز چودھری

0
174

اسلام آباد: سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ افغان طالبان سے جاری مذاکرات کے نتائج کے بارے میں وہ زیادہ پُرامید نہیں ہیں، کیونکہ طالبان حکومت پہلے بھی اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صبر کی انتہا کردی ہے۔ چار سال سے طالبان کو کہا جا رہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو روکا جائے، لیکن افغان حکومت اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ یہ پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے۔

اعزاز چودھری نے کہا کہ بات چیت کرنا بلاشبہ اچھی بات ہے، مگر وہ ان مذاکرات کے نتیجے میں کسی بڑی پیش رفت کی امید نہیں رکھتے۔ اُن کے مطابق یہ ممکن نہیں کہ طالبان ہمارے لوگوں کا خون بہائیں اور پاکستان خاموش رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو ہر طرح کی رعایتیں دیں، لیکن اب سوال یہ ہے کہ مزید کیا کیا جائے؟ افغان طالبان اپنی پالیسیوں سے خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا