امریکی ، شمالی کوریا کے صدور میں ملاقات متوقع

0
407

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے اہم ملاقات کر سکتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے، تاہم ملاقات کی تاریخ یا ٹائم فریم ابھی واضح نہیں کیا گیا۔

اگر یہ ملاقات عملی شکل اختیار کر گئی تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے پہلے دورِ حکومت میں بھی شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے تھے۔

سی این این کے مطابق چند ماہ قبل صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو غیر رسمی پیغام بھیجا تھا، لیکن اسے قبول نہیں کیا گیا۔ اب تک دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی باضابطہ رابطہ یا سفارتی و لاجسٹک انتظامات نہیں کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا