پاکستان ہماری ریڈ لائن، کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے:نواز شریف

0
345

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور پاکستان کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کے دوران کہی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے لیے نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر پاک وطن کی حفاظت کر رہے ہیں، اور کسی کو پاکستان کی سرحد اور سلامتی کے خلاف اقدامات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا