پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

0
175

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ بارش کے باعث متاثر ہوا اور دونوں ٹیموں کی اننگز 26 اوورز تک محدود کی گئیں۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور ابتدائی تین بلے باز مجموعی طور پر صرف 18 رنز بنا سکے۔ شبمان گل نے 10، روہت شرما نے 8 رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔

بھارت نے 26 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ کے ایل راہول نے 38 اور اکشر پٹیل نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، نتیش کمار ریڈی 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وُڈ، مچل اوون اور میتھیو کوہنمین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن ایلس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ڈی ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 131 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 21.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جوش فلپ نے 37 رنز اسکور کیے جبکہ میٹ رینشا 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا