ہری پور کے علاقے تھانہ خانپور کی حدود میں باراتیوں کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے پر ڈرائیور نے گاڑی کو کھائی میں گرنے سے بچانے کے لیے پہاڑی سے ٹکرا دیا۔
حادثے میں چار خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ 47 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا، جہاں سے متعدد زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے پر ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔
حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






