دوسرے ٹیسٹ میں پچ دیکھ کر فائنل الیون کا اعلان کرینگے، اظہر محمود

0
241

پاکستانی کوچ اظہر محمود نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بڑی تبدیلیاں نہیں ہوں گی، فائنل الیون پچ دیکھ کر منتخب ہوگی۔ ان کے مطابق ہدف پہلی اننگز میں 350 سے زائد رنز بنانا ہے اور اسپن کھیلنے کی بھرپور تیاری کی گئی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لوئر آرڈر کی کارکردگی بہتر ہونا ضروری ہے اور ممکن ہے تین اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر کا کمبی نیشن آزمایا جائے۔

سوشل میڈیا تنقید پر انہوں نے وضاحت کی کہ ملک میں معیاری اسپنرز موجود ہیں، بات صرف مخصوص اسکواڈ کی تھی۔

ادھر جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ نعمان علی اور ساجد خان کے خلاف حکمت عملی تیار ہے، ٹیم ٹریننگ کرچکی ہے اور سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا