ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

0
207

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ورلڈکپ میں انگلینڈ نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے شکست دے دی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اندور میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان ہیتھر نائٹ کی شاندار سنچری جیت کا اہم سبب بنی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ ہیتھر نائٹ نے 91 گیندوں پر 109 رنز کی کپتانی اننگز کھیلی، ایمی جونز نے 56 اور نیٹ برنٹ نے 38 رنز جوڑے۔

بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے شاندار بولنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شری چرانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بہت قریب پہنچ کر ہار گئی۔ بھارت نے 6 وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔ سمرتی مندھانا نے 84، ہرمن پریت کور نے 70 اور دیپتی شرما نے نصف سنچری اسکور کی لیکن ٹیم کامیابی نہ سمیٹ سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے نیٹ برنٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیل، اسمتھ، ایکلسٹن اور ڈرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاندار بیٹنگ پر ہیتھر نائٹ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا