کراچی: تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
30 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں انہیں دلکش گہرے سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی زیب تن کی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے اس خاص دن کو اپنے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ منایا۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ارم نامی کردار سے ڈیبیو کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’قرض جاں‘ میں بینش کے سپورٹنگ رول سے شہرت حاصل کی اور جیو فلمز کی ہارر فلم ’دیمک‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔






