دیوالی کے موقع پر سموگ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مکمل

0
232

پنجاب حکومت نے دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور دیگر شہروں میں بھارت کے شہروں امرتسر، لدھیانہ اور ہریانہ سے آنے والی آلودہ ہوائیں فضا متاثر کریں گی۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج 210 سے 230 کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور صبح و رات کے اوقات میں فضا انتہائی آلودہ ہوگی۔

حکومت نے اینٹی سموگ گنز کے آپریشن کے ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ واسا، ایل ڈی اے اور ضلعی و میونسپل اداروں کو کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے، سڑکوں کی صفائی اور تعمیراتی مقامات کو ڈھانپنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں کو ماسک پہننے اور بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے بچاؤ میں ہر شہری کا کردار اہم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا